امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ملک میں کورونا ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لانے کے اشارے دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین ہفتوں کے دوران تقریباً 10 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگانے کا نشانہ حاصل کرلیا جائے گا۔
مسٹر بائیڈن نے پیر کے روز پریس کانفرنس میں کہا ’’مجھے پورا یقین ہے کہ آئندہ تین ہفتوں کے دوران ہم ہر روز 10 لاکھ لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے کا نشانہ حاصل کرلیں گے جسے اور بھی آگے بڑھایا جائے گا‘‘۔
امریکی صدر نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ میں ہر روز دی جانے والی کورونا ویکیسن کی تعداد کی بات کررہے ہیں کیونکہ ملک میں فائزر اور ماڈرنا کی کورونا ویکسین کو منظوری ملی ہے اور کسی بھی شخص کو اس کی دو خوراک دی جاتی ہیں”۔
انہوں نے کہا کہ دن میں 10 لاکھ لوگوں کو کورونا کی ویکسین لگانے کے نشانے کو بڑھاکر 15 لاکھ بھی کیا جاسکتا ہے۔
امریکہ میں ہر روز 10 لاکھ لوگوں کو کورونا ویکسین دینے کا نشانہ: بائیڈن
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS