لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں کورونا وائرس کے سبب ملک میں مزید ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔
قبل ازیں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کا نیا اسٹرین زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے اور اس سے کئی افراد کی موت ممکن ہے۔ جانسن نے کہا،" نئے اسٹرین کے سبب ملک میں انفیکشن کے کیسز بڑھ گئے ہیں اور ممکن ہے،کچھ وقت کے لیے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ جائے"۔
برطانیہ میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے 40261 نئے کیسز سامنے آئے اور 6586 افراد کی موت ہوئی۔ یہاں اب تک 35839070 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 95829 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS