پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے چیف جوڈیشنل مجسٹریٹ کمل سنگھ کی عدالت نے ایک شکایتی درخواست پر بدھ کے روز پولیس دبیش کے دوران ہوئی ضعیف کی موت کے معاملے میں بارہ پولیس ملازمین کے خلاف کیس درج کرنے کا حکم دیا ہے ۔
استغاثہ کے بموجب تھانہ لال گنج کوتوالی علاقے کے بابو گنج کے باشندے رمضان خاں نے ایک شکایتی درخواست دے کر الزام عائد کیا تھا کہ 19/20 ستمبر 2020 کی شب اس وقت تھانہ سانگی پور میں تعینات رہے ایس ایچ او پرمود سنگھ، ایس آئی رام ادھار یادو و گنیش دت پٹیل اور کانسٹبل رام ملن،شرون کمار،روی شنکر و رام نواس و پانچ نامعلوم کانسٹبلوں نے گھر میں گھس کر اس کے والد مقبول (60) کو مارا پیٹا جس کے سبب ان کی موقع پرہی موت ہوگئی اور پولیس نے جبرًا لاش کی تدفین کرا دی۔
عدالت نےایس ایچ او سانگی پور کو سات روز کے اندر بارہ پولیس ملازمین کے خلاف کیس درج کرکے خود تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے بارہ پولیس ملازمین کے خلاف قتل کا کیس درج کرنے کا حکم دیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS