ایم ایل اے کے جعلی فیس بک اکاؤنٹ سے رقم کا مطالبہ

    0

    اندور : مدھیہ پردیش کے سابق وزیر مملکت اور اندور۔5 کے موجودہ ایم ایل اے مہندر ہارڈیا کا جعلی اکاؤنٹ بنا کر لوگوں سے پیسے مانگنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
    بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما ہارڈیا نے بتایا ہے کہ کسی نے فیس بک پر ان کے اصل اکاؤنٹ کی طرح جعلی اکاؤنٹ بنالیا ہے۔ جس کی مدد سے ملزم لوگوں کو مغالطے میں ڈال کر ان سے  رقم کا مطالبہ کررہے ہیں۔
     انہوں نے کل رات سائبر پولیس سمیت اعلی حکام کو اس معاملے کی اطلاع دی ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ہری نارائن چاری مشرا نے بتایا کہ پولیس نے شکایت کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS