سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ مرکزی حکومت اپنے سیاسی مخالفین کی زندگیوں کو جان بوجھ کر جوکھم میں ڈل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس سرکاری عمارت میں ہماری پارٹی کے سینئر لیڈر نعیم اختر کو غیر قانونی طور پر قید رکھا گیا ہے وہ وادی کی شدید سردیوں کے موافق نہیں ہے۔
موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا جو انہوں نے نعیم اختر کی دوران نظر بندی طبیعت ناساز ہونے کے بعد ہسپتال منتقلی کرنے کے رد عمل میں کیا۔
پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر کی جمعرات کے روز ایم ایل اے ہوسٹل میں دوران نظر بندی طبیعت ناساز ہوئی جس کے پیش نظر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
موصوف سابق وزیر کی بیٹی شہر یار خانم نے کہا ہے کہ میرے والد ہسپتال منتقلی سے قبل 40 منٹوں تک بے ہوش رہے تھے۔
محبوبہ مفتی نے اس سلسلے میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا:’نعیم صاحب کی ایک ایسی سرکاری عمارت میں غیر قانونی نظر بندی، جو وادی کی ٹھٹھرتی سردی کے موافق نہیں ہے،سے ان کی صحت متاثر ہوئی ہے۔ حکومت ہند کے انتہائی سخت اور کینہ پرور رویے کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنے سیاسی مخالفین کو جان بوجھ کر خطرے میں ڈالنا چاہتے ہیں‘۔
بتادیں کہ نعیم اختر کو 21 دسمبر کو ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹ شماری سے قبل ہی نظر بند کیا گیا تھا۔
مرکزی حکومت سیاسی مخالفین کی زندگیوں کو جان بوجھ کر خطرے میں ڈال رہی ہے: محبوبہ مفتی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS