مہاراشٹرکے اسپتال میں آتشزدگی 10 بچوں کی موت پروزیراعظم کااظہاررنج و غم

    0

    نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے بھنڈارا ڈسٹرکٹ اسپتال میں آتشزدگی کے باعث 10 نوزائیدہ بچوں کی  موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
    خیال رہے ریاست مہاراشٹر کے ضلع بھنڈارکے ڈسٹرکٹ اسپتال میں گذشتہ شب چائلڈ کیئر وارڈ میں آتشزدگی سے 10 نوزائیدہ بچوں کی المناک موت ہوگئی۔
    نریندر مودی نے ہفتہ کے روز ہونے والے اس دلدوز واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’مہاراشٹر کے بھنڈارا میں ایک دل دہلانے والا واقعہ جہاں ہم نے  قیمتی  معصوموں کو کھو دیا۔ میں تمام  غمزدہ  خاندانوں سے اظہار تعزیت  کرتا ہوں۔ میں زخمیوں کی جلد سے جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔‘‘

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS