اقوام متحدہ:(اسپوتنک)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ برطانیہ میں پائی جانے والی کورونا وائرس کی ازسر نو شکل 41 ممالک میں پائی گئی ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے منگل کے روز جاری ایک بیان میں کہا’’برطانیہ میں دریافت کی گئی کورونا وائرس کی نئی شکل کے دیگر 40 ممالک میں پانچ جنوری تک پانچ سے چھ کیس پائے گئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ وائرس جنوبی افریقہ اور چھ دیگر ممالک میں پایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 14 دسمبر کو برطانیہ نے کورونا وائرس کی ایک نئی شکل کا اعلان کیا تھا جو 70 فیصد تیزی سے پھیلتا ہے۔ اس کے بعد کئی ممالک نے برطانیہ کے لئے اپنی پروازیں ملتوی کردی تھیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS