ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کا یورینیم 20 فیصد تک افزودہ کرنے کا اعلان

    0

    ویانا: ایران نے نیوکلیئر واچ ڈاگ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کو یورینیم 20 فیصد تک افزودہ کرنے کے منصوبے سے آگاہ کر دیا ہے۔
    عالمی میڈیا سے ملنے والی خبروں کے مطابق نیوکلیئر واچ ڈاگ نے اپنے بیان میں کہا کہ تہران نے ایرانی پارلیمنٹ کے منظورکردہ قانون پرعمل درآمد کے بارے میں آگاہ کیا،ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن اپنے فردہ فیول پلانٹ میں 20 فیصد تک یورینیم افزودہ کرنے کی خواہاں ہے،تاہم خط میں اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ افزودگی کب سے شروع کی جائیگی۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS