حیدرآباد، :امریکہ کے شکاگو میں ایک حیدرآبادی شخص کو گولی ماری گئی جن کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا۔ان کی شناخت43سالہ محمد مجیب الدین کے طورپر کی گئی ہے۔ شکاگو میں ایس۔ مشی گن ایوینیو کے قریب بدماشوں نے پرانے شہر کے اس نوجوان پر گولی چلادی۔بتایا جاتا ہے کہ سیاہ فام شہری مجیب کی کار کو روک کر انھیں لوٹنے کی کوشش کررہے تھے کہ مجیب نے مزاحمت کی جس پر سیاہ فام کے بندوق برادر نے مجیب الدین پر فائرنگ کردی، فائرنگ میں شدید زخمی ہونے والے مجیب کی حالت تشویشناک ہے۔ وہ فی الحال شکاگو یونیورسٹی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS