سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ صدر کوٹ گاؤں میں پیر کی صبح پر اسرار طور پر ایک جوان سال خاتون کی لاش پائی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کے صدر کوٹ پائین گاؤں میں پیر کی صبح پر اسرار طور پر ایک خاتون،جس کی قریب 27 برس تھی، کی لاش کو بر آمد کیا گیا ہے۔
متوفی خاتون کا تعلق ضلع بانڈی پورہ کے لہراول پورہ سے ہے۔
دریں اثنا پولیس کی ایک ٹیم جائے وار دات پر پہنچ گئی ہے اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS