افغانستان :کندھار میں سکیورٹی دستوں کی مہم،60 طالبانی دہشت گرد ہلاک،29 دیگر زخمی

    0

    کابل: افغانستان کے جنوبی صوبہ کندھار میں پچھلے 72 گھنٹوں کے دوران سلامتی دستوں کی جانب سے چلائی گئی مہم میں سات خودکش حملہ آوروں سمیت 63 طالبانی دہشت گرد مارے گئے جب کہ 29 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
    قومی سلامتی ڈائریکٹوریٹ(این ڈی ایس)نے اتوار کو ایک پریس ریلیز جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ این ڈی ایس کے مطابق تیسری اکائی کے مورٹار ٹیم کی جانب سے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر حملہ کیا گیا۔
    پچھلے ایک ہفتے سے کندھار صوبے میں افغان سلامتی دستوں اورطالبانی دہشت گردوں کے درمیان شدید پُر تشدد جھڑپیں ہورہی ہیں۔ افغانستان کے وزارت دفاع کے مطابق نو دسمبر سے اب تک 150 سے زیادہ طالبانی دہشت مارے گئے ہیں۔
    اس سے پہلے ہفتے کو افغانستان میں موجود امریکی فوج کی ایک ٹکڑی یو ایس ایف او آر-اے نے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کرنے کی تصدیق کی تھی۔امریکی فوج نے یہ فضائی حملہ طالبان کی طرف سے 10 دسمبر کو کندھار صوبے کے جھاری ضلع میں افغان فوج کی ایک چوکی کو نشانہ بناکر کئے گئے حملے کے بعد کیا گیا تھا ۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS