ترکی کے شہریوں کو کورونا وائرس کا ٹیکہ مفت دیا جائے گا۔ یہ اطلاع ملک کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے دی ہے۔
مسٹر کوکا نے کہا ’’آئندہ ہفتے ہمیں یہ ٹیکہ مل جائے گا۔ اس کی جانچ کی جائے گی اور اگر یہ سبھی ٹیسٹ میں کامیاب ہوجاتا ہے تو ہم اس کے استعمال کی اجازت دیں گے۔ شہریوں کو یہ ٹیکہ 14 دن کے اندر دو مرتبہ لگایا جائے گا‘‘۔
وزیر نے توقع ظاہر کی کہ کورونا ٹیکہ آنے سے اس وبا کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ نومبر میں مسٹر کوکا نے بتایا تھا کہ ترکی کے مختلف علاقوں میں کورونا سب سے اوپرہے۔ یہاں کورونا معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
ترکی کی وزارت صحت نےبتایا تھا کہ یہاں کورونا کے 31712 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 558517 ہوگئی ہے جبکہ 217 اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 15531 ہوگئی ہے۔
ترک شہریوں کو کووڈ کا ٹیکہ مفت دیا جائے گا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS