سلی گوڑی میں احتجاج کے دوران پولس کے درمیان جھڑپ میںبی جے پی ورکر ایلن رائے کی موت پر سیاست تیز ہوگئی ہے ۔سینئر ریاستی وزیر سبرتو مکھرجی نے کہا کہ رائے کو بی جے پی ورکروں نے ہی گولی مارکرہلاک کیا ہے ۔در اصل آج مغربی بنگال پولس نے ٹوئیٹ کرکے دعویٰ کیا ہے کہ ایلن رائے کو شاٹگن نے گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہےاور یہ بندوقیں ریاستی پولیس استعمال نہیں کرتی ہیں۔
اس کے بعد ہی پریس کانفرنس کرکے سبرتو مکھرجی نے کہا کہ بی جے پی ہنگامہ آرائی کے ذریعہ ریاست میں مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران ایلن رائے کی جو موت ہوئی ہے وہ پولس کی فائرنگ سے نہیں ہوئی ہے ۔حکومت نے اس معاملے کی تحقیقات کی ہے ۔پولس نے گولی نہیں چلائی ہے ۔ آج ہمیں پولیس سے جو رپورٹ موصول ہوئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ، اس شخص کی موت گولیوں کے زخموں سے ہوئی ہے۔ اور پولیس شاٹ گن کا استعمال نہیں کرتی ہے۔
سبرتو مکھرجی نے دعوی کیا کہ شمالی بنگال میں واقع ریاستی سیکریٹریٹ اترکنیا میں میں احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے کچھ لوگوں نے چلائی اوراس کا مقصد پولس کو خوف وہراس کرنا تھا ۔جھڑپ میں زخمی ہونے والے ایلن رائے کور بعد میں شاٹ گن نے اسے ہلاک کردیا تھا۔ " کسی کو بھی اس طرح کی بندوق سے ہلاک نہیں کیا جاتا جب تک کہ قریب فاصلے پر متعدد گولیاں چلائی گئیں۔
سبرت مکھرجی نے کہا کہ سی پی ایم نے اس سے پہلے موت کے بارے میں سیاست کی تھی۔ لیکن عام طور پر کوئی دائیں بازو کی سیاسی جماعت ایسا نہیں کرتی ہے۔ لیکن آج میں نے دیکھا کہ بی جے پی اقتدار کے لالچ میں پاگل ہوگئی ہے۔ مغربی بنگال کی طاقت دہلی کی طاقت سے زیادہ ہے۔ وہ لاپرواہ ہوگئے ہیں۔'
دریں اثنا ، سبرت مکھرجی نے کہا کہ پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کے پاس شاٹ گن بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کی بھی موت سے دکھ ہوتا ہے۔ انہوںنے کہا احتجاج کا مقصد پولس کو فائرنگ پر اکسانا تھا ۔لیکن اکسانے کی ہزار کوشش کے باوجود پولس نے کوئی فائرنگ نہیں کی ۔لاٹھی چارج کرنے کے علاوہ پولس نے کوئی فائرنگ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولس نے صبر سےکام ۔پولس پر لاٹھی اور ڈنڈے برسائے گئے مگر پولس نے آتشیں اسلحہ استعمال نہیں کیا۔
بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری سیانتان باسو نے دعویٰ کیا کہ رپورٹ سے ہمارے الزامات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پولیس آتشیں اسلحہ استعمال کررہی تھی اور انہوں نے ایلن کو گولی مار دی۔ ہمارے خلاف الزامات مضحکہ خیز ہیں۔ کیونکہ پولیس کی راہداری کی طرف جاتے ہوئے ایلن کو سینے میں گولی لگی تھی۔ اگر جلوس میں شامل کسی نے اسے گولی مار دی ہوتی تو اسے پیٹھ میں گولی مار دی جاتی۔
سلی گوڑی احتجاج کے دوران پولس کے بجائے بی جے پی کے لوگوں نے بی جے پی ورکر ایلن رائے کو گولی ماری ہے۔:سبرتو مکھرجی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS