بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور بالی ووڈ اداکار سنی دیول بھی کورونا پازٹیو

    0

    شملہ: بھارتیہ جنتا پارٹی کے گورداس پور سے رکن پارلیمنٹ اور بالی ووڈ اداکار سنی دیول بھی کورونا انفیکشن کی زد میں آگئے ہیں۔ ان کی کورونا جانچ  رپورٹ مثبت آئی ہے۔
    سنی پچھلے کئی دنوں سے منالی میں مقیم ہیں۔ انہوں نے وام تٹ مارگ پر سیب کے باغ میں ایک مکان کرایہ پر لیا ہے جہاں وہ ہر سال تعطیلات منانے کے لئے آتے ہیں۔ سردیوں میں،وہ اکثر منالی میں ہی رہتے ہیں۔ حال ہی میں بخار اور گلے کی خراش کی وجہ سے انھوں نے منڈی کے نیرچوک کے میڈیکل کالج میں کورونا جانچ کروایا تھا جس کی رپورٹ گذشتہ منگل کی شام  مثبت آئی۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا، "بخار اور گلے کی سوجن کے بعد کی گئی کورونا جانچ  رپورٹ مثبت آئی ہے۔ میں گوشہ تنہائی میں ہوں اور میری طبیعت ٹھیک ہے۔ میری گذارش ہے کہ آپ سب جو پچھلے کچھ دنوں میں مجھ سے رابطہ میں آئے ہیں ، براہ کرم خود کو کورنٹن کریں اور اپنی جانچ کروائیں۔ وہیں  منڈی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دیویندر شرما نے بھی تصدیق کی ہے کہ سنی کورونا مثبت ہیں۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS