نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے ہماچل پردیش کے منڈی میں سڑک حادثے میں مرنے والوں کے تئیںرنج وغم کااظہار کیا ہے۔
کووند نے پیرکو ٹوئٹ کرکے بتایا کہ’’ہماچل پردیش کے منڈی میں ہوئے سڑک حادثے کے بارے میں جان کرانہیں گہرا دکھ ہواہے۔‘‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’’مقامی انتظامیہ کے ذریعہ متاثر لوگوں کی مدد کے لئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔
غم زدہ اہل خانہ کے تئیں میری نیک خواہشات۔ میں زخمیوں کے فوری طور سے صحتیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔‘‘
مودی نے ٹوئٹ کے ذریعہ اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ہماچل پردیش کے منڈی میں ہوئےسڑک حادثے کی خبر نہایت تکلیف دہ ہے۔ حکومت راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہے۔ اس واقعہ میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے تئیں گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔‘‘
واضح رہے کہ چنڈی گڑھ۔منالی قومی شاہراہ پرمنڈی کے نزدیک پل گھراٹ علاقے میں آج علی الصبح ایک منی بس کے گڈھے میں گرجانے سے سات غیرمقیم مزدوروں کی موت ہوگئی اورکچھ دیگر مسافر زخمی ہوگئے۔ یہ سبھی مزدور بہار کے تھے اور گزشتہ رات ہی منڈی پہنچے تھے۔
کووند۔مودی نے ہماچل میں ہوئے سڑک حادثے پر اپنے رنج وغم کا اظہارکیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS