لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع اضلاع میں اتوار کی شام سے ہی ہورہی بارش سے آسمانی میں چھائی دھول اور مطلع صاف ہوگیا اور لوگوں کو گلابی ٹھند کا احساس ہونے لگا ہے وہیں کچھ ایک مقامات پر ہوئی ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔
متھرا ،علی گڑھ،اٹاوہ،فیروزآباد،قنوج،کانپور،اناؤ اور لکھنؤ سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران متھرا سمیت کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش سے کئی درخت گر گئی جس سے بجلی سہولیات میں روکاوٹ پیدا ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اچانک ہوئی بارش سے ائیر کوالٹی انڈکس میں بہتری درج کی گئی ہے۔ پھیپھڑوں کو نقصان پہنچانے والے باریک دھول اور مٹی کے ذرات پانی میں دھل گئے۔تووہیں بے موسم بارش اور ژالہ بارش سے فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔ کھیتوں میں پانی بھرنے سے سبزیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔گیہوں کی بوائی کرنے والے کسانوں کے ماتھوں پر شکن کر بل آگئے ہیں۔
یوپی کے کئی علاقوں میں بارش و ژالہ باری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS