محکمہ فائراینڈ ایمرجنسی سروسز کے ڈراپ آؤٹس کا احتجاج،  بھوک ہڑتال پر جانے کا اعلان کیا

    0

    سری نگر: محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی طرف سے ماہ گذشتہ جاری کئے جانے والے مختلف پوسٹس کے لئے منتخب ہونے والے امیدواروں کے لسٹ سے ڈراپ ہونے والے امیدواروں نے جمعرات کے روز یہاں پریس کالونی میں احتجاج درج کرتے ہوئے اس لسٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
    بتادیں کہ مذکورہ محکمہ نے تین اکتوبر کو مختلف پوسٹس کے لئے منتخب ہونے والے امیدواروں کی لسٹ جاری کی تھی۔اس لسٹ کے ڈراپ ہونے والے امیدواروں کا الزام ہے کہ لسٹ میں بڑے پیمانے پر دھاندلیاں ہوئی ہیں۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ متعلقہ محکمے کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اتوار تک اس لسٹ کو منسوخ نہیں کیا گیا تو ہم پیر سے بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔
    ایک احتجاجی نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی طرف سے جو تین اکتوبر کو لسٹ جاری کی گئی اس میں بڑے پیمانے پر دھنادلیاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس لسٹ میں ان امیدواروں کو رکھا گیا تھا جن کے محکمہ میں رشتہ بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔ 
    موصوف نے کہا کہ جن لڑکوں نے سال 2013 میں ڈرائیور پوسٹوں کے لئے فارم جمع کئے تھے ان کو سال 2016 میں ڈرائیونگ لائسنسز اجرا کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لسٹ ماضی میں تین بار منسوخ ہوا لیکن چوتھی بار جب یہ جاری کیا گیا تو اس میں بڑے پیمانے پر دھاندلیاں کی گئی ہیں۔
    مذکورہ احتجاجی نے کہا کہ ہم نے محکمہ کی شکایتی سیل میں بھی شکایت درج کی تھی لیکن آج تک ہمیں کوئی جواب نہیں ملا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ اگر اتوار تک ہمارے مسئلے کو حل نہیں کیا گیا تو ہم پیر سے بھوک ہڑتال پر جائیں گے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS