اواشنگٹن: امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر بننے جارہیں کملا ہیرس نے اپنے خطاب میں امریکہ کے صدارتی انتخابات میں جوش وخروش کے ساتھ ووٹ ڈالنے والے امریکی عوام کا شکریہ اداکیا اور انہوں نے صدیوں سے چلی آرہی خواتین کی جدوجہد کو بھی یادکیا۔
انہوں نے کہا ’’آپ نے ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈال کر امریکی جمہوریت میں ایک نیا باب رقم کیا ہے۔ آپ نے امید، وقار،اور سچ کا انتخاب کیا ہے۔ آپ نے جو بائیڈن کو اگلا صدر منتخب کیا ہے۔
محترمہ ہیرس نے خواتین کو یاد کرتے ہوئے کہا’’خواتین ہماری جمہوریت کی ریڑھ ہیں ۔وہ خواتین جنہوں نے 100 سال قبل 19 ویں ترمیم کے لئے لڑائی لڑنے کے علاوہ 55 سال پہلے حق رائے دہی کے لیے جدوجہد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عہدہ پر پہنچنے والی وہ پہلی خاتون ہوسکتی ہیں لیکن اس فہرست میں وہ آخری نہیں ہیں۔
اس عہدہ پر پہنچنے والی وہ پہلی خاتون ہوسکتی ہیں لیکن اس فہرست میں وہ آخری نہیں ہیں:کملا ہیرس
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS