درگا پوجا کے دوران بھیڑ بھاڑ پر قابوپانے میں مغربی بنگال حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس سنجیو بنرجی نے کہا کہ کالی پوجا کے دوران بھی پنڈال میں عام لوگوں کو داخل ہونے کی پابندی رہے گی ۔اس کے علاوہ دیوالی ، چھٹ پوجا اور کرسمس کے دوران آتش بازی کی اجازت نہیں ہوگی ۔ عدالت نے کہا کہ کسی بھی قسم کی آتش بازی کی اجازت نہیں ہوگی ۔عدالت نے کہا کہ کورونا انفیکشن کے دورمیں بھی آتش بازی مریضوں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔خیال رہے کہ مغربی بنگال حکومت نے 2 دن قبل ہی تمام قسم کے پٹاخوں پر پابند عائد کردی ہے۔درگا پوجاکے دوران عدالت نے عام زائرین کیلئے پنڈال میں داخل ہونے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر پنڈال کے باہر نوانٹری کا بورڈ لگانا ہوگا اور بڑے پنڈال کے10 میٹر کے اندر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔صرف کمیٹی کے لوگ اندر جائیں گے۔عدالت نے کہا کہ اسی طرح پابندی اب بھی نافذ رہے گی۔خیال رہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ میں یہ عرضی دائر کی گئی ہے کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلنے کے اندیشے کے پیش نظر کالی پوجا، چھٹ پوجا،چھتردھر پوجا اور کرسمس کے موقع پر درگا پوجا کی طرح پابندیاں عائد کی جائے ۔اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو بنرجی نے کہا کہ درگا پوجاکے دوران بھیڑ بھاڑ کو روکنے کے عدالتی احکامات پر بنگال حکومت نے مثالی عمل درآمد کیا اور حکومت نے مجموعی طور پ اچھا کام کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک دو جگہ خلاف ورزیاں ہوئی ہیں مگر مجموعی طور پر اس پر عمل کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت آنے والے تہواروں سے متعلق جو ہدایات اور پابندیاں نافذ کرے گی اس پر عمل ہونا چاہیے ۔
جسٹس بنرجی نے مغربی بنگال حکومت کے ذریعہ پٹاخہ پھوڑنے پر پابندی عائد کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آتش بازی سے فضائی آلودگی ہوتی ہے ۔ اس کے اثرات انسانی پھیپھڑوں پر پڑتے ہیں۔اس لئے حکومت کے ذریعہ پابندی عاید کیا جانا درست فیصلہ ہے ۔
کالی پوجا کے پنڈالوں میں جانے کی اجازت نہیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS