ترک گروپ پر پابندی معاملہ پر فرانس- ترکی میں ایک نیا سفارتی معرکہ

    0

     ترک حکومت نے فرانس کی جانب سے ’سلیٹی بھیڑئیے‘ نامی ترک گروپ پر پابندی لگانے کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس گروپ کے مالک کو ترک صدر طیب اردگان کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے۔  ’گرے وولوز ‘ کا تعلق دائیں بازو کی جماعت نیشنلسٹ مومنٹ پارٹی کا حصہ تصور کی جاتی ہے۔ نیشنلسٹ پارٹی نے ترک پارلیمان میں طیب اردگان کی جماعت آق پارٹی سے الحاق کیا ہوا ہے۔ صدر طیب اردگان اور ان کے فرانسیسی ہم منصب عمانویل ماکروں کے درمیان مختلف تنازعات کو لے کر اختلاف قائم رہا ہے جس میں سب سے حالیہ اضافہ فرانس کی جانب سے  ’شدت پسند اسلام‘  کے خلاف جنگ پر اختلاف رائے شامل ہے۔ ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  ماکروں حکومت کو فرانس میں موجود ترک باشندوں کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے۔ ہم فرانسیسی حکومت کے اس فیصلے کا بھرپور جواب دیں گے۔ فرانسیسی کابینہ نے ایک اجلاس کے دوران گرے وولوز کمپنی کی مقامی برانچ پر پابندی لگا دی تھی۔ 
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS