مغربی بنگال میں بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلہ

    0

    مغربی بنگال میں بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی ہے دارجلنگ ضلع مجسٹریٹ پونم بلم ایس کو محکمہ اراضی اینڈ واصلاحات اراضی کا جوائنٹ سکریٹری بنایا گیا ہے۔ ششانک سیٹھی کوان کی جگہ دارجلنگ کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے ۔ اس سے قبل سیٹھی مغربی بنگال زرعی مارکیٹنگ کارپوریشن میں منیجنگ ڈائریکٹر اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں پراجیکٹ ڈائریکٹر تھے۔ 
    دارجلنگ کے ضلع مجسٹریٹ پونم بلم ایس نے ایک دن قبل ہی دارجلنگ پہنچے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی تھی۔ان کے تبادلہ کو اس سے بھی جوڑ کر دیکھا جارہا ہے ۔ دھنکراس وقت دارجلنگ کے ایک مہینے کے طویل سفر پر ہیں ۔
    دوسری جانب نے حکومت نے کہا ہے کہ یہ تبادلہ پہلے سے ہی طے شدہ تھا ان افسروں کا تبادلہ کیا جارہا ہے کہ جو ایک عہدہ پر تین سال سے زایدوقفے سے ہیں ۔یہ تبادلہ الیکشن کمیشن کے گائیڈ لائن کے مطابق ہے۔الیکشن کمیشن اگلے ہفتے بنگال کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے ۔اس لئے اس سے قبل ہی بیوروکریسی کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
     حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مغربی بنگال صنعتی ترقیاتی کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمت گپتا کو شمالی 24 پرگنہ کا ضلعی مجسٹریٹ مقرر کیا گیا ہے۔ محمد ای رحمن کو مشرقی بردوان کا ضلع مجسٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔ ابھیجیت مخوپادھیائے کو پرولیا کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے۔
     پرتھ گھوش کو ندیا کا ضلع مجسٹریٹ مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ میتا گوڈارا باسو کو جلپائی گوڑی میں ضلع مجسٹریٹ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ مشرقی مدنی پور میں ندیا کے سابق ضلع مجسٹریٹ بھو گوئل گھوش کی جگہ لیں گے۔ جلپائی گوڑی کے ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک کمار تیواری کو محکمہ اعلی تعلیم میں جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ شمالی 24 پرگنہ کے ضلعی کلکٹر چیٹالی چکرورتی کو محکمہ داخلہ میں خصوصی سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بہت سارے افسران کو اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS