مالی میں فرانس نے بڑی کارروائی کی، القاعدہ کے 50 جنگجو ہلاک

    0

     فرانسیسی فوجی دستوں نے منگل کے روز مالی میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے  ان کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا، جس میں 50 سے زائد جنگجو ہلاک ہو گئے۔
    فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پرلی نے کہا کہ فرانسیسی  اسپیشل فورس نے  فوجی کارروائی میں 50 جنگجوؤں  کو ہلاک کردیا۔ مسٹر پرلی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ "30 اکتوبر کو  بارکھان سکیورٹی فورس نے فوجی  کارروائی شروع کی، جس میں 50 سے زیادہ  جنگجوؤں کو ہلاک کردیا گيا  اور حملے کے دوران ان کے سامان اور اسلحہ ضبط کرلیے گئے"۔
    انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ کو اس سے ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔  واضح رہے کہ اس سے قبل 2014 میں فرانس نے سواحل کے علاقے میں دہشت گردوں سے لڑنے کے لئے خصوصی آپریشن  شروع کیا تھا۔ جی 5  سواحلی  کے قیام کے بعد یہ مہم 2017 میں دوبارہ شروع کی گئی تھی۔ جی 5 میں افریقی یونین کی حمایت یافتہ  5000 فوجی شامل ہیں۔ اس گروپ میں برکینا فاسو، چاڈ، مالی، موریتانیا اور نائجر شامل ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS