ترکی میں زلزلہ سے ہلاک شدگان کی تعداد 73 ہو گئی
انقرہ : ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں گذشتہ دنوں ریختر پیمانے پر 7.0 کی شدت کے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 73ہوگئی ہے۔
ترک ڈیزاسٹرمینجمنٹ ایجنسی کے مطابق ازمیر زلزلے میں 949 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ 29 افراد طبی امداد کےبعد اسپتال سے رخصت کر دیئے گئے ہیں۔ 200 سے زائد افراد اب بھی زیر علاج ہیں۔
میڈیا کے مطابق زلزلے سے بے گھر ہونے والوں کے لیے ایک ہزار سے زائد شیلٹرز قائم ہیں جب کہ زلزلہ متاثرین کے لیے مزید ایک ہزار 430 شیلٹرز بنائےجا رہے ہیں۔
ترک شہر ازمیر میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔ زلزلہ زیر زمین 16.54 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جب کہ ازمیر میں زلزلہ سے تقریباً 20 عمارتیں گری ہیں۔ اس زلزلہ کے جھٹکے پڑوسی ملک یونان بھی میں محسوس کئ گئے تھے۔
ترکی میں زلزلہ سے ہلاک شدگان کی تعداد 73 ہو گئی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS