نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19)کے ایکٹیو کیسز مسلسل کمی آرہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔
ملک میں شفا یابی میں اضافہ سے کورونا مریضوں کی تعداد 5،70،458 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فعال کیسز کی شرح کم ہوکر6.97 فیصد ہوگئی ہے۔
اتوار کے روز مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 91.53 فیصد ہوگئی ہے ،جب کہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.49 فیصد اور ایکٹیو کیسز کی شرح 6.97 فیصد رہ گئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کے 46،963 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ لگاتار ساتواں دن ہے جب کووڈ 19 کے 50 ہزار سے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ہفتے کے روز 48،268 ،جمعہ کے روز 48،648 ، جمعرات کو 49،881،بدھ کے روز 43،843،منگل کو 36،470 اور پیر کو 45،149 کیسزرپورٹ ہوئے تھے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر 58،684 مریض شفایاب اور 470 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اب تک ملک میں 81.84 لاکھ سے زائد افراد اس جان لیوا وبا کا شکار ہوچکے ہیں،جن میں سے تقریبا 74.91 لاکھ افراد صحت مند اور 1،22،111 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کےایکٹیوکیسزمیں گراوٹ کا سلسلہ جاری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS