دنیا بھر میں کورونا وائرس سے  11.94 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

0

واشنگٹن،ریو ڈی جنیرو،نئی دہلی: دنیا بھرمیں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ19‘کا قہر جاری ہے اور اس جان لیوا وبا سے اب تک 11.94 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک  جبکہ 4.59 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس  اینڈ انجینئرنگ  سینٹر (سی ایس ایس ای)کے جاری  تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں اب تک  کورونا وائرس نے 45,932,219 افراد کو متاثر اور 1,194,089 افراد ہلاک کیا ہے۔دنیا بھر میں اب تک جان لیوا وبا سے 33,259,067مریض شفایاب بھی ہوئے۔
 جان لیوا وبا سے دنیا میں سب سے زیادہ اور بری طرح متاثرامریکہ میں اب تک 90،36،683 افراد اس وبا  کی زد میں آچکے ہیں اور اب تک 2،29،594 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ 
ہندوستان میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا  وائرس کے زد میں آنے سے مزید  48،268 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 81.37 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران  59،454  مریضوں  کی شفایابی  سے صحت مند ہونے والے مریضوں  کی تعداد بڑھ کر 74،33 لاکھ ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی مجموعی تعداد 5،82،649 رہ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے  11،737  کیسز کی کمی  ہوئی ہے  اورملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 551 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1،21،641 ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS