ٹرمپ-بائیڈن کے درمیان آخری بحث کو 6 کروڑ 30 لاکھ لوگوں نے دیکھا

    0

    واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کے مابین صدارتی انتخابات کے لئے آخری بحث کو 6  کروڑ

    30 لاکھ  لوگوں نے دیکھا۔ نیلسن مارکیٹنگ ریسرچ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس بارے میں اطلاع دی۔
    بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے آخری مباحثہ کوتقریبا  6  کروڑ 30 لاکھ لوگوں نے

    دیکھا۔ تاہم پہلی بحث کے مقابلے میں اس  میں گراوٹ درج  کی گئی۔ 29 ستمبر کو ہونے والی پہلی مباحثے کو سات کروڑ 31

    لاکھ افراد نے دیکھا تھا۔
    اس سے قبل 19 اکتوبر 2016 کو ٹرمپ اور اس وقت کی ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کے مابین آخری بحث کو سات کروڑ

    15 لاکھ افراد نے دیکھا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS