واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے شہریوں کو مریخ پر لےجانے والا پہلا ملک بنے گا اور پہلی بار خاتون کو چاند پر پہنچائے گا۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے ویسکانسن کے جینسویلے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "امریکہ پہلی بار کسی خاتون کو چاند پر پہنچا ئے گا اور مریخ پر خلابازوں کو اتارنے والا پہلا ملک بنے گا۔ ہم اس مشن کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں"۔
اس سے قبل اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلن مسک نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ ان کی کمپنی چار برسوں میں اپنا پہلا مریخ مشن شروع کرنے کی راہ پر ہے۔
نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا)کے ایڈمنسٹریٹر جم برڈینسٹائن نے ایک حالیہ ورچوئل میٹنگ میں کہا ہے کہ ناسا نے چاند اور مریخ مشن کے پیش نظر ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے ایک درجن سے زیادہ کمپنیوں کا انتخاب کیا ہے۔
امریکہ مریخ پر اپنے شہریوں کو لے جانے والا پہلا ملک بنے گا: ڈونالڈ ٹرمپ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS