نگورنو کاراباخ میں نئی جنگ بندی کے بعد حالات پرسکون

    0

    یریون : آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین متنازعہ خطہ نگورنو کاراباخ میں جب سے انسانی بنیادوں پرنئی جنگ بندی کا نفاذ ہوا ہے  اس وقت سے حالات پرسکون ہے۔
    آرمینیا کی وزارت دفاع نے یہ اطلاع دی ہے۔
    غیر تسلیم شدہ ارتسخ جمہوریہ (نگورنو-کارابخ جمہوریہ)کے سرکاری ترجمان وہرم پوگوسین نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ یہ سیز فائر مقامی وقت کے مطابق آدھی رات سے نافذ ہوا۔
    انہوں نے کہا کہ نگورنوکاراباخ خطے میں حالات  فی الحال پرسکون ہے۔ 
    خیال رہے آذربائیجان اور آرمینیائی فوجوں کے مابین 27 ستمبر کو نگورنو-کاراباخ خطہ میں جنگ شروع ہوئی تھی۔
    آرمینیا کی وزارت دفاع کے ترجمان شوشن اسٹیفن نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر کہا’’فائر بندی انسانی بنیادوں پرہوچکا ہے اورخطے میں   حالات پرسکون ہیں ۔
    ادھرآرمینیا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انسانی بنیادوں پر معاہدہ روس ،آرمینیا اورآذربائیجان کے وزرائے خارجہ کی جانب سے ماسکو میں جاری مشترکہ بیان پر مبنی ہے۔
    آرمینیا کی وزارت خارجہ نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا’’ہم 17 اکتوبرکو انسانی بنیادوں پر ہونے والے سیز فائر سمجھوتے کیلئے او ایس سی ای(آرگنازئیشن فار اینڈ کو آپریشن ان یوروپ )، منسک گروپ کے شریک صدر ، فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کے ساتھ متفق ہیں اور ان کی کوششوں کی ستائش کرتے ہیں۔
    بیان میں کہا گیا ہے ’’ہمیں یقین ہے کہ یہ معاہدہ ماسکو میں جاری مشترکہ بیان پر مبنی ہے ،جس میں جنگ بندی کے نافذ  ہونے کی ضروریات کو بیان کیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS