آسام حکومت کے سرکاری اخراجات پر چلنے والے مدارس کو بند کرنے کے فیصلے کے تنازع کے درمیان ، ریاستی وزیر تعلیم ہیمنت بِسوا سرما نے کہا ہے کہ صرف سرکاری مدرسوں کو اسکولوں میں تبدیل کیا جائے گا ، نجی مدرسوں کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ مدرسہ تعلیم اور عام تعلیم کی مساوات کو ختم کیا جائے گا۔ سرمانے ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نومبر میں ریاست میں چلائے جانے والے تمام سرکاری مدرسوں اور سنسکرت مراکز کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ آسام کے وزیر نے کہا کہ ’ہم مدرسہ بورڈ تحلیل کردیں گے‘۔ ہم اس نوٹیفکیشن کو واپس لیں گے جو مدرسہ تعلیم کو عام تعلیم کے مساوی درجہ دے۔ ہم ریاست کے تمام سرکاری مدرسوں کو عام اسکولوں میں تبدیل کریں گے۔ تاہم وزیر نے یہ بھی واضح کیا کہ ریاست میں نجی مدرسے بند نہیں کیے جائیں گے۔وزیر نے کہا کہ سنسکرت مراکز کو تدریس اور سیکھنے کے مراکز میں تبدیل کیا جائے گا اوروہ کمار بھاسکوراورما سنسکرت یونیورسٹی کے ماتحت کردیئے جائیں گے ۔
صرف سرکاری مدرسے اسکول میں تبدیل ہوںگے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS