پرتاپ گڑھ: یوپی میں عورتوں کے ساتھ جرائم رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ یہ واقعہ پرتاب گڑھ کے مانگ پورا کا ہے۔ جہاں ایک
بیٹی کے ساتھ مایکے جارہی دلت عورت کے ساتھ ظالموں نے ابروریزی کی۔ مظلوم بدحواس حالت میں تھانے پہنچی تو الٹے پولیس سے
پھٹکار ملی ۔ بعد میں اعلی افسروں کی مداخلت پر مقدمہ درج کیا گیا۔
ضلع کے مانگ پورا تھانے کے چوکاپارپور علاقہ میں ایک دلت عورت کے ساتھ ابروریزی کی واردات کو انجام دییا گیا ہے ۔واقعہ 14
اکتوبر کا ہے ۔ جب مظلوم عورت اپنی بیٹی کے ساتھ مایکے غیاث پور سے گھر جارہی تھی۔ راستے میں بیٹی سبزی لینے لگی، اس وجہ
سے دونوں کے بیچ تھوڑا سا فاصلہ ہوگیا۔ اس بیچ گائوں کا ہی وجے جیسوال پہنچ گیا اور عورت کو گھسیٹ کر پل کے نیچے لے
جاکر درندگی کرنے لگا۔ تبھی چیخ پکار سن کر بیٹی وہاں پہنچ گئی۔ اس دوران ملزم وجے جیسوال مارپیٹ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔
اس معاملے میں بھی پولیس کا بے رحم چہرہ سامنے آیا۔ مظلوم تھانے میں جب پولیس والوں کے پاس بہنچی تو شکایت درج کرنے کے کی جگہ اسے دھتکار ملی۔ مایوس ہو کر مظلوم عورت نے انصاف کے لئے افسروں سے التجا کی۔ افسروں کی پھٹکار کے بعد مانگ پور پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم شخص کو گرفتار کرلیا۔ضلع کے ایس پی انوراگ ایر کا کہنا ہے کہ مجرم سے تفتیش کے ساتھ ہی سی او کنڈا معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔
یوپی کے پرتاپ گڑھ مایکے جارہی دلت عورت سے ریپ، پولیس نے کیس درج کرنے میں کی آنا کانی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS