نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (عآپ)کے کنوینر اروند کیجریوال نے اتوار کے روز تمام لوگوں سے بچیوں کو ایک ایسی دنیا فراہم کرنے کا عہد کرنے کی اپیل کی ہے جو محفوظ، مساوی اور ترقی پسند ہو اور مواقع سے بھرپور ہو۔
اروند کیجریوال نے آج 11 اکتوبر کو منائے جانے والے بین الاقوامی یوم دختران کے موقع پر اپنے پیغام میں یہ اپیل کی۔ سال 2012 میں اقوام متحدہ نے اس دن کو گرل چائلڈ ڈے (یوم دختران)کے طور پر منانے اعلان کیا تھا۔
کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ "بچیوں کے اس بین الاقوامی دن پر، آئیے، ہم اپنی بچیوں کو ایک ایسی دنیا فراہم کرنے کا عہد کریں جو محفوظ، مساوی اور ترقی پسند ہو اور مواقع سے بھرپور ہو۔ یوم دختران!"۔
اس سال کے عالمی یوم دختران کا موضوع'میری آواز -ہمارا یکساں مستقبل'ہے۔
- Business & Economy
- Regional
- Delhi NCR
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
بچیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کا عہد کریں: کیجریوال
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS