’ٹرمپ سے کورونا انفیکشن پھیلنے کا اب کوئی خطرہ نہیں‘

    0

    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر سین کونلے نے اتوار کو کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے دیگر لوگوں میں کورونا انفیکشن پھیلنے کا اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔
    ڈاکٹر کونلے کی جانب سے جمعرات کے بعد سے ڈونالڈ ٹرمپ کی صحت کے سلسلے میں پہلی بار یہ جانکاری دی گئی۔
    واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے سنیچر کو وائٹ ہاؤس میں ماسک کے بغیر اپنے حامیوں سے خطاب کیا تھا۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور صحت مند ہونے پر اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد کسی عوامی پروگرام میں یہ انکی پہلی موجودگی تھی۔ اس دوران اس بات پر تشویش ظاہر کی گئی تھی کہ ابھی بھی ڈونالڈ ٹرمپ سے دوسروں کو کورونا وائرس انفیکشن پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔
    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کی حالیہ جانچ سے پتہ چلا ہے کہ اب ان میں وائرس کا کوئی انفیکشن نہیں ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS