ہمیر پور میں زہریلا سموسہ کھانے سے بچوں اور خواتین سمیت 32لوگ بیمار

    0

     اترپردیش میں ہمیر پور ضلع کے سمیرپور علاقہ میں آج ایک فٹ پاتھ کے ہوٹل سے سموسہ کھنے کے بعد چھ بچوں اور کئی خواتین سمیت 32لوگ بیمار پڑ گئے، جن میں سے سات کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔
    پولیس ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ سمیر پورعلاقہ کے دیو گاوں میں اتوار کو سڑک کنارے واقع کلو کے ہوٹل پر سموسہ کھانے کے بعد 32لوگ بیما ر پڑ گئے۔ تمام کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ علاج کررہے ڈاکٹروں نے بتایا کہ بادی النظر میں سموسہ زہریلا ہوسکتا ہے اور اسی وجہ سے کھانے والوں کی حالت بگڑی ہے۔ ان میں بچوں کی حالت بہت زیادہ خراب ہے۔
    انہوں نے بتایا کہ ہوٹل مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ فوڈ سیکورٹی ٹیم موقع پ رپہنچ گئی ہے اور سموسہ جانچ کے لئے بھیج دیا ہے۔ اس سے پہلے بھی علاقہ میں فوڈ پوائزننگ سے کئی لوگ بیمار ہوچکے ہیں

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS