عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ کو مہاتما گاندھی نیشنل فاؤنڈیشن نے ’گاندھی ایوارڈ‘ کے لئے منتخب کیا ہے ۔
فاؤنڈیشن کے صدر ای بی جے جوس نے جمعہ کو بتایا کہ مسٹر سنگھ نے اسرائیل میں ایک نجی کمپنی کی بیئر کی بوتلوں پر مہاتما گاندھی کی تصویر کو ہٹانے کے لئے ہندوستان کی سفارت کاری کے طور پر مداخلت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
مسٹر جوس نے کہا، ’مسٹر سنگھ نے اس مسئلے کو پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا۔ اس کے بعد ہندوستان نے بیئر کی بوتلوں پر گاندھی جی کی تصویر کو ہٹانے کے لئے سفارت کاری کے طورپر مداخلت کی۔ ان کے اس قدم کے لئے یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔‘ انہوں نے کہاکہ اگلے سال جنوری میں نئی دہلی میں ایک تقریب میں نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو ’آپ‘ رکن پارلیمنٹ کو یہ ایوارڈ دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اس ایوارڈ کے تحت مہاتما گاندھی کا ایک مجسمہ ،25,001 روپے نقد اور ایک سند دی جاتی ہے۔ مسٹر جوس نے کہا کہ مدراس ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس کے نارائن کروپ اور سینئر صحافی اور ادیب جے شنکر مینن کی صدارت والی کمیٹی نے ’آپ‘کے قومی ترجمان کو اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا ہے ۔ مسٹر سنجے سنگھ بنیادی طورپر اترپردیش کے سلطان پور کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے 1990 میں اڑیسہ اسکول آف مائننگ انجینئرنگ سے کان کنی انجینئرنگ میں ڈپلومہ کیا تھا۔
مسٹر جوس نے کہا کہ مسٹر سنگھ نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں کئی اہم مسئلوں کا اٹھاکر ان کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے ۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
آپ ‘کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو گاندھی ایوارڈ’
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS