خواتین کے خلاف جرائم میں7.3فیصد کا اضافہ

0

این سی آر بی(یعنی نیشنل کرائم رپورٹ بیورو) کی کرائمس ان انڈیا2019رپورٹ بتاتی ہے کہ خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم 2018 سے 2019 میں 7.3فیصد بڑھ گئے ہیں۔ 2019 میں خواتین کے خلاف جرائم کے 405861 معاملے درج ہوئے، جبکہ 2018 میں 378236 معاملے درج ہوئے تھے۔ اسی طرح ایک لاکھ خواتین کے خلاف ہوئے جرائم کی شرح 62.4فیصد رہی، جو 2018 میں 58.8فیصد تھی۔ یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ گزشتہ 3 سال میں خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں یوپی سرفہرست رہی ہے۔ 2017 میں یہاں 56011 کیس درج ہوئے، جبکہ 2018 میں 59445 اور 2019 میں 59853 کیس درج ہوئے ہیں۔ آج ملک بھر میں خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں 14.7 فیصد حصے داری اترپردیش کی ہے۔ تاہم راجستھان کے اعدادوشمار زیادہ حیران کرنے والے ہیں۔ وہاں 2017میں 25993 اور 2018 میں 27866 کیس درج ہوئے، لیکن 2019 میں یہ بڑھ کر 41550 ہوگئے ہیں۔ یعنی 33 فیصد اضافہ ہواہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS