)تہواری موسم میں ریلوے تقریباً 200 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا منصوبہ بنارہا ہے۔ریلوے بورڈ کے چیئرمین ونود کمار یادو نے جمعرات کو ایک پریس کانفرس میں بتایا کہ نوراتری، دیوالی اور چٹھ کے پیش نظر 15 اکتوبر سے 30 نومبر کے درمیان خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔انہوں نے کہا’’ایسا ہمارا اندازہ ہے کہ تقریباً 200 ٹرینیں چلائی جائیں گی ضرورت ہوئی تو اس سے بھی زیادہ چلائی جاسکتی ہیں۔
مسٹر یادو نے بتایا کہ تہواروں کے پیش ںطر ریلوے کے تمام جنرل منیجرس سے کہا گیا ہے کہ وہ یہ دیکھیں کہ گزشتہ سال تہوار کے موقع پرکس روٹ پر کتنا مطالبہ رہا تھا۔ساتھ ہی ریاستی حکومتوں سے بھی بات کی جارہی ہے۔ٹرینیں چلانے کے لیے کووڈ-19 کی صورت حال کو بھی ذہن میں رکھا جائے گا۔
اس کے علاوہ آرٹیفیشیل انٹیلجنس کے ذریعہ موجودہ 230 ٹرینوں اور 40 اسپیشل کلون ٹرینوں میں سیٹوں کے مطالبہ پر نظر رکھی جارہی ہے۔جن راستوں پر کلون ٹرین میں بھی ویٹنگ لسٹ بڑھے گی وہاں ایک سے زیادہ کلون ٹرین بھی چلائی جائے گی۔کلون ٹرین ان راستوں پر چلائی گئی ہیں جن پر خصوصی ایکسپریس ٹرینوں میں کافی زیادہ ویٹنگ لسٹ تھی۔
مسٹر یادو نے بتایا کہ کوئی ضروری نہیں ہے کہ نئی اسپیشل ٹرینوں کا اعلان ایک ساتھ کیا جائے گا۔مانگ کے مطابق، ایک روز میں دو تین ٹرینوں کا بھی اعلان کیا جاسکتا ہے۔
تہوار کے سیزن میں 200 نئی ٹرینیں چلائی جائیں گی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS