اترپردیش کے جنگل راج میں بیٹیوں پر ظلم ہو رہا ہے: راہل گاندھی ۔ پرینکا گاندھی واڈرا

0

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش حکومت پر لاء اینڈ آرڈر کو سنبھالنے میں ناکام رہنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں جنگل راج جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور ریاستی حکومت بیٹیوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے۔
مسٹر گاندھی نے جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا،’اترپردیش کے جنگل راج میں بیٹیوں پرظلم اور حکومت کی سینہ زوری جاری ہے۔ کبھی جیتے جی احترام نہ کیا اورآخری رسومات کا وقار بھی چھین لیا۔ بی جے پی کا نعرہ’بیٹی بچاؤ نہیں،سچائی چھپاؤ۔حکومت بچاؤ‘ہے۔ 
محترمہ واڈرا نے کہا،’ہاتھرس جیسا لرزہ خیز واقعہ بلرامپور میں بھی پیش آیا۔ لڑکی کا ریپ کرکے پیر اور کمر توڑ دی گئی۔ اعظم گڑھ، باغپت، بلند شہر میں بچیوں سے درندگی ہوئی۔ اترپردیش میں پھیلے جنگل راج کی کوئی حد نہیں۔ مارکیٹنگ، تقاریر سے لاء اینڈ آرڈر نہیں چلتا۔ یہ وزیر اعلیٰ کی جوابدہی کا وقت ہے۔ عوام کو جواب چاہییے‘۔ 
کانگریس میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا،’اترپردیش میں مزید ایک دلت بیٹی کے ساتھ گینگ ریپ!سوچ کر بھی روح تھرا جاتی ہے۔ بے حیائی، بے ہوشی نے دونوں پاؤں اور کمر توڑ ڈالی۔ کیا قانون ہے یا مر گیا۔ کیا آئین کی حکومت ہے یا مجرموں کی۔ کب رکے گی یہ درندگی۔ کیوں استعفیٰ نہیں دیتے آدتیہ ناتھ؟‘۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS