لکھنؤ(ایس این بی) وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع ہاتھرس میں دلت لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کے بعد قتل کی واردات کی تحقیقات کے لئے سہ رکنی ایس آئی ٹی تشکیل کر دی ہے۔اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے فون پر بات کرکے قصوروراوں کوسخت سزا دلانے کی ہدایت دی تھی جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے لڑکی کے والد سے ویڈیو کالنگ کرکے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا یقین دلایا تھا۔ انہوں نے متاثرہ کنبہ کو ریاستی حکومت کی جانب سے 25 لاکھ روپے کی مالی امداد ، کنبہ کے ایک رکن کو جونیئر اسسٹنٹ کے عہدہ پر سرکاری نوکری، سوڈا اسکیم کے تحت ہاتھرس میں ایک مکان دینے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ اس معاملہ کی فاسٹ ٹریک کورٹ کے ذریعہ سماعت کے بھی احکام جاری کر دئیے ہیں۔ ہوم سکریٹری بھگوان سوروپ کی سربراہی میںتشکیل ایس آئی ٹی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس چندر پرکاش اورپونم،سینا نائک پی اے سی آگرہ رکن ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے ایس آئی ٹی کو 7 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ہاتھرس واقعہ کی جانچ کیلئے ایس آئی ٹی کی تشکیل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS