راجستھان میں ضلع شری گنگا نگر کے سرحدی قصبے انوپ گڑھ میں مسلم راشٹریہ منچ کے گئوخدمات سیل نے پاکستان میں اقلیتی برادری ہندوؤں اور سکھوں پر مسلسل بڑھنے والے مظالم کی مخالفت میں آج پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا پتلا نذر آتش کیا۔
قصبے کے مین چوک پر پتلا نذر آتش کرتے وقت گئو خدمات سیل کے قومی کنوینر ایڈووکیٹ دادو خان جوئیا نے کہا کہ پاکستان میں ہندوؤں پر ہو رہے مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔ ہندوستانی مسلم برادری پاکستان میں ہندو اور سکھ اقلیت پر مظالم کو برداشت نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انہی حالات کے پیش نظر ہندوستان کو سفارتی تعلقات ہمیشہ کے لیے ختم کر دینا چاہیے۔
انوپ گڑھ کے رکن اسمبلی سنتوش باوری نے کہا کہ پاکستان میں ہندو اور سکھ مت کی لڑکیوں کا جبراً مذہب تبدیل کروانا قابل مذمت اور غیر انسانی ظلم ہے۔ اس موقع پر راشٹریہ مسلم منچ، آر ایس ایس اور بی جے پی کے کئی افراد موجود تھے۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا پتلا نذر آتش
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS