سردی میں ہرسال اسماگ کا سامنا کرنے والے قومی دارالحکومت علاقے(دہلی-این سی آر)میں آلودگی کنٹرول کے لیے وزارتی سطح کی میٹنگ یکم اکتوبر کو ہوگی۔
وزیر ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی پرکاش جاوڈیکر نے منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جمعرات کو ہونے والی میٹنگ میں پانچ ریاستوں دہلی۔ اترپردیش، ہریانہ، پنجاب اور راجستھان کے وزیرماحولیات، سکریٹری ماحولیات، ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کے چیئرمین اور دیگر متعلقہ افسران شامل ہوں گے۔ جن شہروں میں میونسپل کارپوریشن ہیں ان کے مقامی بلدیاتی اداروں کے سربراہان بھی اس میٹنگ میں شریک ہوں گے۔
مسٹر جاوڈیکر نے بتایا کہ میٹنگ میں گزشتہ پانچ سال میں کیے گئے کام کا جائزہ اورآئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کی 50ٹیمیں ہرسال تیارہوتی ہیں جو موقع پر جاکر بتاتی ہیں کہ کیا کرنا ہے۔ان ٹیموں کے کاموں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ساتھ ہی ریاستوں کے ذریعہ آلودگی کم کرنے کی سمت میں کیے گئے کام کا جائزہ لیا جائے گا۔
مرکزی وزیرماحولیات نے کہا’’اکتوبر کی 15 تاریخ سے جیسے ہی موسم سرما آتا ہے اور پنجاب ہریانہ میں پرالی جلائی جاتی ہے تو دہلی اور این سی آر میں آلودگی کی صورت حال بگڑتی ہے۔پوری ٹھنڈ کے دوران صورت حال خراب رہتی ہے۔اس کے جغرافیائی اور موسمی عوامل بھی ہیں۔یہ دہلی کی سرحدوں تک محدودنہیں ہیں۔فرید آباد، گڑگاوں، نوئیڈا، غازی آباد، پنجاب اور راجستھان کے قریبی علاقوں کو اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس لیے دہلی این سی آر کی آلودگی پر سال 2016 سے پانچوں ریاستوں کی باقاعدہ میٹنگ ہوتی ہے۔
موسم سرماں سے قبل این سی آر کی آلودگی پروزارتی سطح کی میٹنگ جمعرات کو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS