پاکستان نے پیدل مسافروں کے لئے افغانستان بارڈر کھول دیا

    0

     پاکستان  نے منگل کو  افغانستان کے شمال۔مغربی خیبر  پختونخواہ  صوبہ  سے ملحق بارڈر  پیدل  مسافروں  کے لئے کھول دیا ہے  جو مارچ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا۔
    وزارت  داخلہ کی جانب  سے پیر  کو جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق   کے  پی صوبہ میں سبھی  بارڈر ٹرمنل  پیدل مسافروں کے لئے  ہفتہ  میں چار دنوں یعنی  منگل، بدھ،  جمعرات اور سنیچر  کو کھلے  رہیں گے۔  نوٹی  فیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ طورخم بارڈر سے پاکستان آرہے  لوگوں کے لئے مجاز پاسپورٹ  اور ویزا لازمی ہوگا۔
    پاکستان  نے پہلے  ہی جنوب۔مغربی بلوچستان صوبہ  میں پیدل مسافروں کے لئے  افغانستان کے ساتھ مبینہ  چمن  سرحد کو کھول دیا ہے اور افغانستان کے لئے پاکستانی  وزیراعظم کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS