ڈاکٹر عبیداللہ یونانی طبّی کانگریس انٹرنیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی‘ کے صدر مقرر

0

نئی دہلی،(پریس ریلیز)آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے حسب تقاضہ مجلس عاملہ کی سفارش کی پر بنیاد پر ڈاکٹر عبیداللہ بیگ (چنئی) کو ’آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس انٹرنیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی‘ کا صدر مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر عبیداللہ بیگ گزشتہ کئی برسوں سے درجنوں ممالک میں طب یونانی کی نمائندگی کرچکے ہیں اور عالمی سطح پر فروعِ طب میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے ان کے تقرر پر اظہار مسرت کے ساتھ کہا کہ ڈاکٹر عبیداللہ بیگ کی شناخت بحیثیت یونانی طبیب عالمی سطح پر تسلیم کی جاچکی ہے اور وہ مسلسل مفرد اور مرکب ادویات کے بارے میں عوام الناس کو استفادہ کی غرض سے روشناس کراتے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ’انٹرنیشنل یواین امبیسڈر فار پیس‘ کے لیے بھی نامزد ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS