انڈین انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) کلکتہ کو ’فائنانشل ٹائمس ماسٹرس ان مینجمنٹ رینکنگس 2020‘ کی فہرست میں ایشیا کا دوسرا بہترین ادارہ منتخب کیا گیا ہے۔ آئی آئی ایم-سی کو اس کے 2 سال کے ایم بی اے (مینجمنٹ میں پوسٹ گریجویٹ) پروگرام کے لیے یہ مقام ملا ہے۔
آئی آئی ایم- سی کے ایک ترجمان نے پیر کو بتایا کہ ادارہ کے اس پروگرام کو دنیا بھر میں 21 واں مقام حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ادارہ ایشیا میں دوسرے مقام پر رہا۔ وہیں ملک کے 5 اعلیٰ ترین مینجمنٹ انسٹیٹیوٹس میں بھی اس کی رینکنگ دوسری رہی۔‘ آئی آئی ایم-سی کے ڈائرکٹر انج سیٹھ نے کہا کہ فائنانشل ٹائمس کی رینکنگ نے پھر ایک بار ثابت کیا ہے کہ ادارہ کا ایم بی اے پروگرام اس کے گریجویٹس کے لیے کتنا اہم زمین مہیا کراتا ہے جہاں سے وہ سماج اور کاروباری دنیا میں نئی بلندیاں چھو سکتے ہیں اور اپنی خدمات دے سکتے ہیں۔
آئی آئی ایم کلکتہ کا ایشیائی فہرست میں دوسرا مقام
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS