جی-20 سربراہی مذاکرات ورچوول طریقہ سے ہوگا

    0

    ماسکو:جی-20 گروپ ممالک کے رہنماؤں کا اجلاس اس سال کورونا وائرس(کووڈ-19)کی وجہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ورچوول طریقے سے ہوگا۔
    جی -20  کے سعودی  عرب میں واقع سکریٹریٹ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
    یہ سربراہی کانفرنس 21 سے 22 نومبر تک ہوگی اور اس کی صدارت سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیزالسعود کریں گے۔ اس سال کانفرنس کا موضوع ’اکیسویں صدی میں سب کے لئے مواقع فراہم کرنا‘ہے۔
    سربراہی کانفرنس کوڈ -19 وبا کے دوران جانیں بچانے اور معاشی ترقی کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ  کانفرنس کا موضوع ’اکیسویں صدی میں سب کے لئے مواقع فراہم کرنا‘کو تعبیر دینے کے لئے بین الاقوامی ایکشن پلان پر کام کیا جائے گا۔
    جی-20 گروپ ممالک نے کورونا کے علاج اور ویکسین کی تیاری،تقسیم اوراس کی پہنچ تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے 21 ارب  ڈالر سے زیادہ کا تعاون دیا ہے۔ مزید برآں،گروپ  نے کورونا کی وبا سے متاثرعالمی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کیلئے 11 کھرب ڈالر مختص کئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS