حیدرآباد:بیڈ منٹن کی مشہور کھلاڑی پی وی سندھو نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ تلنگانہ کے مشہور ناگرجناساگر پروجیکٹ کا مشاہدہ کیا۔انہوں نے اتوار کی صبح اس پروجیکٹ کے سامنے ٹہرکرتصاویر بھی لیں۔مقامی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔اس پروجیکٹ کے 20دروازے کھولتے ہوئے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا گیا۔ اس پانی کو چھوڑنے کا نظارہ کافی خوب صورت ہے جس کو دیکھنے کے لئے لوگ آرہے ہیں۔ دریائے کرشنا کے آبی علاقوں میں ہوئی بارش کے نتیجہ میں اس پروجیکٹ میں پانی کا شدید بہاو درج کیا گیا جس کے بعد عہدیداروں نے اس کے 20دروازے 20فیٹ تک اٹھاتے ہوئے پانی کو نچلے علاقوں کے لئے چھوڑا۔ اس پروجیکٹ میں 6,06,754کیوزک پانی کا بہاو درج کیا گیا جس کے بعد اس کے دروازے کھولتے ہوئے 6,06,754کیوزک پانی چھوڑاگیا۔ اس کی مکمل سطح آب 312.0450ٹی ایم سی ہے اوراس کی موجودہ سطح آب 312.0450 ہوگئی ہے۔ سندھو نے اس موقع پر اپنے اراکین خاندان کے ساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں۔
پی وی سندھو نے خاندان کے ساتھ ناگرجناساگر پروجیکٹ کا مشاہدہ کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS