حیدرآباد، :”میرے والدین کا موقع پر ہی انکاونٹر کیاجائے“۔یہ شدید ریمارکس ہیمنت کی بیوی اونتی کے ہیں، جس کا سہاگ اس کے والدین نے اجاڑدیا۔ اس مقصد کے لئے اس کے والدین نے کرایہ کے غنڈوں کا سہارا لیا۔عزت کے نام پر قتل کا یہ واقعہ دودن پہلے تلنگانہ میں پیش آیا تھا۔اونتی اور ہیمنت کا تعلق الگ الگ ذاتوں سے تھا، دونوں نے چار ماہ پہلے شادی کی تھی، شادی کے بعد سے ہی اونتی کے والدین ناراض تھے جنہوں نے ہیمنت اور اونتی کا اغوا کرائے کے غنڈوں سے کرواتے ہوئے اس کا قتل کروایا۔ہیمنت کی لاش سنگاریڈی ضلع کے کشتیاگوڑہ میں دستیاب ہوئی تھی۔اونتی نے آج ایک تلگو نیوزچینل سے بات کرتے ہوئے یہ سنگین ریمارکس کئے۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اور اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی ان کے ساتھ انصاف کریں۔تمام ان کی حمایت کریں اور ان کاساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا خاندان ابتدا ہی سے اس رشتہ کے خلاف تھا جنہوں نے ان کو اور ان کے شوہر کو دھمکایا بھی تھا۔
”میرے والدین کا موقع پر ہی انکاونٹر کیاجائے“:اونتی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS