ممبئی: اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اپنی تفتیش کا آغازکیا۔ اداکارسوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جاری تحقیقات کے معاملے میں طلب کی گئ اداکارہ اپنا بیان درج کرانے آج صبح این سی بی کے قلابہ نامی علاقےمیں واقع گیسٹ ہاوس پہونچی تھی جہاں تفشیشی ایجنسی کے افسران خیمہ زن ھیں ۔
نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)کے دفتر کے باہر پولیس کا سخت بندوبست لگایا گیا ہے اوررکاوٹیں بھی لگائی گئی ہیں۔
شردھا کپور بھی تفتیش کے لئے این سی بی کے دفتر پہنچ چکی ہیں۔بالی ووڈ ڈرکس سنڈیکیٹ کی جانچ میں آج کا دن کافی اہم مانا جارہا ہے۔ آج ایک ساتھ تین اداکاروں سے تفتیش ہونی ہے۔ دیپیکا کے علاوہ سارا علی خان اور شردھا کپور کو پوچھ تاچھ کےلئے بلایا گیا ہے ۔
ڈرک کیس:دیپیکا پڈوکون سے چل رہی ہے پوچھ تاچھ، شردھا کپور،سارا علی خان بھی پہنچی این سی بی کے دفتر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS