نئی دہلی( یواین آئی)
ملک میں لگاتار چھ دن تک کورونا کو مات دینے والے مریضوں کی تعداد کورونا وائرس کے نئے کیسز سے زائد رہنے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان میں کمی درج کی گئی اور اسی عرصہ کے دوران جہاں 81,177 افراد شفایاب ہوئے وہیں وائرس کے 86,052 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے ایکٹیو کیسز میں 3,734 مریضوں کا اضافہ ہوا۔جمعہ کو مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 86,052 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 58,18,571 ہوگئی ۔ اسی عرصے کے دوران 81,177 مریض صحت مند ہوچکے ہیں جس سے شفایاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد 47,56,165 ہوگئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 3734سے بڑھ کر مجموعی تعداد 9,70,116 ہوگئی۔اس سے قبل مسلسل چھ دن تک صحت مند افراد کی زیادہ تعداد کی وجہ سے فعال کیسز میں کمی واقع ہوئی تھی۔ فعال کیسز میں ہفتہ کو 3790 ، اتوار کو 3140 ، پیر کو 7525 ، منگل کو 27,438 ، بدھ کو 7,484 اور جمعرات کو 1,995 کمی آئی تھی۔اسی عرصہ کے دوران ملک میں کورونا کے 1,141 مریض لقمہ اجل بن گئے جس سے جان لیوا وبا سے ہاتھ دھونے والوں کی مجموعی تعداد 92,290 ہوگئی۔ملک میں سرگرم کیسز کی شرح 16.67 فیصد،اموات کی شرح 1.59 فیصد جبکہ کورونا سے شفایابی کی شرح 81.74 فیصد رہی۔ملک میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثرریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 1,521 سے بڑھ کر 2,75,404 ہوچکی ہے جبکہ مزید 459 اموات کے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 34,345 ہوگئی ہے ۔ اسی مدت کے دوران 17,184 افراد شفایاب ہوئے ، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 9,73,214ہوگئی۔ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مریضوں کی تعداد میں 897 افراد کا اضافہ ہوا ہے جس سے ریاست میں اب 95,568 فعال کیسز ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 8,331 ہوچکی ہے جبکہ اب تک 4,44,658 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس ‘کووڈ19’کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر جمعرات کو اس وبا کے متاثرین کی تعداد تین اعشاریہ دو کروڑ سے تجاوز کر گئی۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں کوروناوائرس نے 32,048,333 افراد کو متاثر کیا ہے اوراس جان لیوا وبا کی زد میں آنے سے مجموعی طور پر 979,454 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہے جہاں اب تک متاثرین کی تعداد 6,962,333 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 2,02,467 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس کے نئے معاملے میں ایک مرتبہ پھر اضافہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS