سود خوروں کے خلاف حیدرآباد میں آٹو ڈرائیورس کا دھرنا

    0

     حیدرآباد: سودخوروں کی جانب سے ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے آٹو ڈرائیورس نے شہر حیدرآباد کے خیریت آباد میں کشال ٹاورس کے قریب دھرنا دیا۔انہوں نے ان سودخوروں کی ہراسانی سے بچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس اور پھر لاک ڈاون کی وجہ سے ان کا کاروبار متاثر ہوا ہے اور معاشی مسائل کا ان کا سامنا ہے تاہم اس کے باوجود یہ سود خور، سود کی رقم کی ادائیگی کے لئے ان پر دباو ڈال رہے ہیں اور ان کی ہراسانی کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ روزگار سے متاثر ہونے والے آٹو ڈرائیورس کی مالی مدد کی جائے اور ان سودخوروں کی ہراسانی سے ان کو بچایاجائے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS