مزدوروں سے متعلق بلوں پر پرینکا کا طنز

0

لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری و اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے پارلیمنٹ سے پاس کئے گئے نوکری سے متعلق بلوں پرطنزکستے ہوئے اسے نوکری پر سخت حملے سے تعبیر کیا ہے۔
پرینکا واڈرا نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا'اس مشکل وقت کا مطالبہ ہے کہ کسی کی نوکری نہ جائے۔ سب کا ذریعہ معاش محفوظ رہے۔ بی جے پی حکومت کی ترجیحات کو دیکھئے، بی جے پی حکومت اب ایسا قانون لائی ہے جس میں ملازمین کو نوکری سے نکالنا آسان ہوگیا ہے۔انہوں نے لکھا'واہ رے سرکار،مظالم  کو آسان کردیا '۔
قابل ذکر ہے کہ راجیہ سبھا نے مزدور وں کے فلاح اور ان کے حقوق کو مضبوط کرنے  کے دعوے کے ساتھ تین بلوں کو منظوری دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS